ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ودی آسیان اور مشرقی ایشیا ء سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے لاؤس پہنچے

ودی آسیان اور مشرقی ایشیا ء سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے لاؤس پہنچے

Thu, 08 Sep 2016 13:47:43    S.O. News Service

لاؤس ،7 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی آسیان ہندوستان اور مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنسوں میں حصہ لینے اور اسٹریٹجک طور پر اہم جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے کے ساتھ ہندوستان کے کاروبار اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے آج یہاں پہنچ گئے ۔اپنے دو دن کے لاؤس دورے کے دوران سربراہی اجلاسوں سے الگ مودی کئی دوطرفہ اجلاس کرنے والے ہیں۔اس کی شروعات آج جاپانی وزیر اعظم شینزوآبے سے ملاقات سے ہوگا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہیلو ویینتیانے، وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کی مصروف سفارت کاری کے لیے لاؤس پہنچے۔میزبان لاؤس آج شام سبھی رہنماؤں کے لیے ایک ضیافت کا اہتمام کرے گا۔اس کے بعد لاؤس کے وزیر اعظم تھونلون سسوؤ لتھ کے ساتھ مودی کی دوطرفہ بات چیت ہوگی۔امید کی جا رہی ہے کہ سسوؤ لتھ کے ساتھ مودی کی بات چیت میں بحث دہشت گردی،شپنگ سیکورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، علاقائی مجموعی اقتصادی حصہ داری(آر سی ای پی ) اوربرصغیر ایشیا اقتصادی تعاون(اے پی ای سی )کے مسائل پر مرکوز ہوگی۔غورطلب ہے کہ ہندوستان 21رکنی اے پی ای سی میں شامل ہونا چاہتا ہے۔یہ تیسرا موقع ہے جب مودی دونوں سربراہی کانفرنسوں میں حصہ لے رہے ہیں۔


Share: